ہوم   > پاکستان

لاہور یونیورسٹی ميں ٹیلی میڈیسن کی سہولت شروع

SAMAA | - Posted: Apr 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شہری فون پر ہی ڈاکٹرز سے مشورہ لے رہے

اسپتالوں پر مريضوں کا اضافی بوجھ کم کرنے کےلیے لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسنز ميں ٹیلی میڈیسن کی سہولت شروع کر دی گئی۔

يو ايچ ايس ٹيلی ميڈيسن سینٹر ميں بھی 12 ڈاکٹرز کی ٹيم نے چارج سنبھال ليا ہے جہاں شہری فون پر ہی ڈاکٹرز سے مشورہ لے رہے ہيں۔

پنجاب کے مختلف اسپتالوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں ميں قائم کال سینٹرز پر 18 مارچ سے ڈاکٹرز 24 گھنٹے مريضوں کی رہنمائی کےليے موجود ہیں۔

ایمرجنسی/ڈیزاسٹر ڈاکٹر ہمایو تیمور کے مطابق 13 روز میں ملک بھر سے 17 ہزار 875 افراد نے طبی امداد کےليے کالز کیں جن میں 300 سے زائد افراد کو کرونا ٹیسٹ کےليے قریبی اسپتال جانے کی تجویز دی گئی۔

ٹیلی میڈیسن سينٹرز ميں آڈیو کالز کےساتھ روزانہ 100 سے زائد ویڈیو کالز بھی موصول ہوتی ہيں جنہيں سن کر صوبہ بھر سے رضاکار طور پر آئے 5ہزار سے زائد ڈاکٹر طبی مشورے دے رہے ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube