تقریباً 14ہزار افراد باہر نہیں نکل سکیں گے
سیالکوٹ ميں بیرون ممالک سے آنے والے 2500 افراد کے گھروں کو 15 روز کےليے قرنطینہ میں تبدیل کرديا گيا۔
سیالکوٹ انتظامیہ نے بیرون ممالک سے آئے 2500 افراد کے 2200 گھروں کو قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 14 ہزار 150 لوگ باہر نہيں نکل سکيں گے۔
کرونا وائرس کے پھيلاؤ کے پیش نظر گھروں کے دروازوں پر پہرے شروع کر دیے گئے جبکہ میل جول پر بھی پابندی اور نوٹس بھی لگ گئے۔
اسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آصف نے بتایا کہ اس کا مقصد یہ ہے کہ وائرس شہر میں نہ پھیلے اور احتیاط کے طور پر سیلف قرنطینہ کیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قرنطینہ کیے گئے افراد میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔