Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

گھریلو ملازمہ کو قتل کرکے کروناوائرس کا رنگ دیکردفنادیا

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 6 months ago

پنجاب کے ضلع گجرات میں 20 سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد کرونا وائرس کا رنگ دے کر سخت سیکیورٹی میں دفن کردیا گیا۔ ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ روز تھانہ کھاریاں کینٹ کے علاقے میں 20 سالہ رمشا پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔ مالک مکان نے اس کے والدین کو اطلاع کردی کہ کرونا وائرس کے باعث دم توڑ گئی ہے۔ اس کے بعد اس کو سخت سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات میں دفن کردیا گیا۔

 آج اس کی رپورٹ آگئی ہے جس میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔ اس کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ہماری بچی کو مالکان نے زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کیا اور کرونا بیماری کا رنگ دیا ہے۔

گجرات نے پولیس نے دو افراد  پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام پہلو پر تفتیش جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube