Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

حافظ آباد: 5 قیدی جیل وین کافرش پھاڑ کرفرار

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago

حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ جیل کے قریب گاڑی کا فرش پھاڑ کر 5 خطرناک قیدی فرار ہوگئے، پولیس اور ایلیٹ فورس نے دوبارہ گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کوٹ لکھپت جیل لاہور سے 30 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کیا جا رہا تھا، قیدیوں سے بھری گاڑی جب حافظ آباد پہنچی تو 5 خطرناک قیدی گاڑی کا فرش پھاڑ کر فرار ہوکر کھیتوں میں چھپ گئے۔

پولیس اور ایلیٹ فورس نے فرار ملزمان کی تلاش کیلئے فوری سرچ آپریشن شرع کیا اور تمام قیدیوں کو کھیتوں سے گرفتار کرکے نیا مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدی قتل، منشیات فروشی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, CM, USMAN BUZDAR, HAFIZ ABAD, PRISON BREAK,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube