Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

شکرگڑھ:تبلیغی کارکن کی وفات پر خوف و ہراس

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago

 کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان دنوں لوگ دیگر وجوہات کی بناء پر ہونے والی اموات پر بھی چوکنے ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح کا ایک واقعہ بدھ کو ضلع ناروال کے شہرشکر گڑھ میں ایک تبلیغی کارکن کی اچانک وفات سے بھی پیش آیا جس پر علاقہ مکین انتقال کا سبب وائرس سمجھ خوف کا شکار ہوگئے۔

پولیس اور انظامیہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق جنڈولہ ڈیرہ اسماعیل خان کا 61 سالہ رہائشی علی مرجان تبلیغی مشن پر دھمتھل آیا ہوا تھا کہ وہاں اس کا نتقال ہوگیا۔

علاقہ مکین اس موت کو کرونا وائرس کا شاخسانہ جان کر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے اور متعلقہ اداروں کو اس کی اطلاع پہنچا دی جس پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی اور فوری طور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم بھی جائے انتقال پر پہنچ گئی۔ تاہم مکمل جانچ اور مطلوبہ ٹیسٹ کے بعد متوفی کا کرونا منفی ثابت ہوا اور موت کی وجہ حرکت قلب بند ہوجانا قرار پائی۔

یہ ثابت ہوجانے کے بعد کہ متوفی کرونا وائرس سے ہرگز متاثر نہیں اہلیان علاقہ نے اطمینان کا سانس لیا۔
بعد ازاں انتظامیہ نے میت کو متوفی کے آبائی علاقے پہنچانے کا انتظام کر دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube