ہوم   > پاکستان

کروناوائرس: جاپان کاپاکستان کو 21لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو : آن لائن

جاپانی حکومت پاکستان کو کرونا وائرس کی وباء کا مقابلہ کرنے کیلئے 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر امداد دے گا۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق جاپان نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے پاکستان کو 2.16 ملین (21 لاکھ 60 ہزار) ڈالر دینے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت 16 لاکھ 20 ہزار ڈالر یونیسیف جبکہ 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ذریعے حکومت پاکستان کو فراہم کرے گی۔

حکومت پاکستان یہ رقم کرونا وائرس (کووڈ۔19) کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستانی عوام پر خرچ کرے گی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2070 ہے، 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ جاپان میں 57 افراد مہلک مرض سے لقمہ اجل بن گئے اور 2100 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 43 ہزار 500 سے تجاوز کر چکی ہے، امریکا اور اٹلی کے بعد اسپین بھی میں متاثرین کی ایک لاکھ سے بڑھ گئی، مجموعی طور پر دنیا بھر میں کوڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, CM, USMAN BUZDAR, JAPAN, UNICEF, UN,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube