Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناوائرس: خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کو 40وینٹی لیٹرز مل گئے

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 6 months ago

وینٹی ليٹرز ورلڈ بينک کی جانب سے فراہم کئے گئے

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں کیلئے ورلڈ بینک کی جانب 40 وینٹی ليٹرز انتظاميہ کے حوالے کردیئے گئے، بین الاقوامی ادارہ صوبائی حکومت کو 5 لاکھ ماسک بھی فراہم کرے گا۔

کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے ورلڈ بینک نے خیبرپختوںخوا کو قیمتی تحفہ فراہم کردیا، صوبائی حکومت کی درخواست پر 120 وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ فراہم کردی گئی، حکومت کو ملنے والے 40 وینیٹی لیٹرز صوبے کے مختلف اسپتالوں کو فراہم کئے جائیں گے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ای آر کے ایف کا کہنا ہے کہ 120 وینٹی لیٹرز میں تیس ایسے ہی جنہیں ایمبولینسز اور ایمرجنسی صورتحال میں باآسانی منتقل کیا جاسکتا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک جلد خیبر پختونخوا کو  2 لاکھ 10 ہزار این 95 ماسک اور 3 لاکھ  سرجیکل ماسک بھی فراہم کرے گا۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2070 تک پہنچ چکی ہے، ملک بھر میں 26 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 253 افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, CM, USMAN BUZDAR, KP, WORLD BANK, VENTILATORS,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube