Thursday, October 21, 2021  | 14 Rabiulawal, 1443

لاہور ایکسپو سینٹر میں کرونا وائرس فیلڈ اسپتال کا افتتاح

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 years ago

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ہزار بستروں پر مشتمل کرونا وائرس فیلڈ اسپتال کا افتتاح کر دیا گیا۔

فیلڈ اسپتال کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدھ یکم اپریل کو کیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ کرونا وائرس فیلڈ اسپتال محض 9 روز میں تیار کیا گیا۔

اسپتال میں آئی سی یو اور ریسکیو سروس سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔ آبادی سے دور ہونے کی وجہ سے کرونا وائرس کے مریضوں کو یہاں لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیلڈ اسپتال کے قیام کا فیصلہ 20 مارچ کو کابینہ اجلاس میں کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube