ہوم   > پاکستان

ایران میں پھنسے زائرین کی واپسی کیلئے دائر درخواست خارج

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایران میں پھنسے زائرین کو واپس لانے کےلیے دائر درخواست خارج کر دی۔

بدھ یکم اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پالیسی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ حکومت پر اعتماد کریں کیونکہ پوری دنیا ہی کرونا کی لپیٹ میں ہے۔ پارلیمنٹ اور ایگزیکٹو موجود ہیں آپ متعلقہ فورم پر رجوع کریں۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایران میں ہزاروں پاکستانی پھنسے ہیں اور انکے ویزے بھی ختم ہوچکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بین الاقوامی سطح کا مسئلہ ہے اس لیے عدالت ان معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں اور یہ اخذ نہ کریں کہ حکومت کچھ نہیں کر رہی۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ہے؟ کیونکہ یہ معاملہ پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کا ہے عدالتوں کا معاملہ نہیں ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ میڈیا میں تاثر دیا جا رہا ہے کہ سارے مسائل زائرین کی وجہ سے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کسی بھی تنازعے میں نہیں پڑے گی اس لیے درخواست مسترد کرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube