Saturday, July 11, 2020  | 19 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ہزارہ ڈویژن، دفعہ144 کی خلاف ورزی پر 422افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago

ڈی پی او ایبٹ آباد ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ کرتےرہے

ہزارہ ڈویژن میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 422 افراد کو گرفتار جبکہ 344 مقدمات درج کر لیے گئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں ڈی پی اوز کی نگرانی میں کرونا وائرس سے بچاو کیلئے نفاذ کیے گئے دفعہ 144 اور حکومتی احکامات کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مہم کے دوران ہزارہ ریجن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور غیر ضروری ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر مختلف نوعیت کے 344 مقدمات درج کیے اور 422 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ضلع ہری پور میں 115 مقدمات درج ہوئے اور 169 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ضلع ایبٹ آباد میں 99 مقدمات درج کرکے 124 افراد کو گرفتار کیا۔ ضلع مانسہرہ میں 114 مقدمات درج ہوئے اور 121 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ضلع بٹگرام میں 14 مقدمات درج ہوئے اور 6 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ ضلع لوئر کوہستان 2 مقدمات درج کیے اور 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے تمام ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائیاں مزید جاری رکھی جائے تاکہ لوگ بلاوجہ گھروں سے نہ نکلیں تاکہ ہم کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کرسکیں۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ جن مقامات پر لوگوں کا جانا ضروری ہے مثلاً بینک، اسپتال، سپر اسٹور، میڈیکل اسٹور، سبزی فروٹ و گوشت منڈی وغیرہ میں تو وہاں کے متعلقہ ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کو یہ ہدایات جاری کریں کہ وہ ان مقامات پر لوگوں کے درمیان فاصلہ کو یقینی بنائے تاکہ لوگوں کا ہجوم نہ بننے دیں۔

اسکے علاوہ دکان داروں کو بھی اس کا پابند بنایا جائے کہ وہ اپنی اپنی دوکانوں اور اسٹورز پر کسی بھی غیر ضروری شخص کو کھڑا ہونے کی اجازت نہ دیں۔ دکان داروں کو اس چیز کا بھی پابند بنایا جائے کہ جو وقت حکومت کی جانب سے جاری کیا گیا ہے وہ اس وقت پر دکان کو بند کریں۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر، اسکولز، کالجز، بازاروں، شاپنگ مال، جیولرز شاپس اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی کو خصوصا رات کے اوقات میں چیک کریں تاکہ ان حالات میں کوئی دیگر ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو۔

ڈی پی او ایبٹ آباد ڈرون کے ذریعے علاقے کی مانیٹرنگ بھی کرتے رہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube