ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 46افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Apr 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر مزید 69 دکانیں سیل کرکے 46 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں لاک ڈاؤن نویں روز میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث کارباری مراکز، ہوٹلز اور مارکیٹس بند ہیں۔

چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر کے مطابق بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 158 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ 17 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق مزید 64 مریضوں نے 14 روزہ قرنطینہ مکمل کرلیا جن کے ٹیسٹ آئندہ دو روز کے دوران کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاک ایران تفتان سرحد 39 ویں روز جبکہ پاک افغان سرحد 31 ویں روز بھی بند ہے۔ بلوچستان کے 3 قرنطینہ سینٹرز میں 367 افراد مقیم ہیں جن کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube