ہوم   > پاکستان

اسلام آباد: خواجہ سرا اپنی کمیونٹی کی مدد کیلئےخود نکل پڑے

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

لاک ڈاؤن سے لوگ گھروں تک محدود ہوئے

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے تیسری جنس بھی مالی طور پرمتاثر ہوئی ہے۔ ایسے میں دوسروں پر بوجھ بننے کے بجائے خواجہ سرا اپنی کمیونٹی کی مدد کیلئےخود نکل پڑےاور مستحق ساتھیوں میں راشن تقسیم کرنے کی مہم شروع کردی۔

اسلام آباد میں لاک ڈاؤن سے لوگ  گھروں تک محدود ہوئے تو دیہاڑی داروں کے ساتھ  خواجہ سراؤں کے ڈیروں پر بھی مالی پریشانیوں نے ڈیرے ڈال دیئے۔

 مخیرحضرات کی نظروں سے اوجھل طبقے کی مدد کیلئے خواجہ سرا خود میدان میں آگئے اور اپنی برادری کے مستحقین تک راشن اور دیگر سامان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کام بند ہے،ایسے میں ساتھیوں کی مدد کرنا ہمارا فرض بنتا ہے۔

امداد وصول کرنے والے خوجہ سرا کڑے وقت میں کام آنے والوں کے شکرگزار ہیں۔

کرونا کے باعث کام کاج تو بند ہے لیکن قوم کا ہرطبقہ دوسروں کی مدد کےجذبہ سے سرشار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube