Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

امریکیوں کی واپسی کیلئےفلائٹ بدھ کی شب اسلام آبادسےروانہ ہوگی

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 7 months ago

پاکستان میں موجود امریکی شہری بدھ کی شب اسلام آباد سے اپنے ملک واپس روانہ ہونگے جس کیلئے امریکی حکومت نے پرواز کا انتظام کردیا ہے۔

گارجین کی رپورٹ کے مطابق اس فلائٹ میں امریکا کے تمام شہری نہیں ہونگے تاہم واپسی کے خواہشمند باقی ماندہ افراد کے لئے انتظامات کے حوالے سے فی الحال کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔
تاہم پاکستان میں باقی رہ جانے والے امریکی شہریوں کو امریکی سفارت خانے نےایک ای میل کے ذریعے صحت مند رہنےاوراپنا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اس ای میل میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اپریل کوپاکستان سے امریکا آنے والی فلائٹ میں تمام سیٹیں فل ہوچکی ہیں۔ ان مسافروں کو جن کی روانگی حتمی ہے، فون اورای میل پر پرواز کا ٹائم اورضروری دستاویزات کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

ای میل میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ پروازکیلئے ڈیمانڈ بہت زیادہ تھی اور ہم نے تمام سیٹیں پر کرنے کو یقینی بنایا لہذا باقی رہ جانے والے فون یا ای میل نہ کریں کیوں کہ مسافروں کی تعداد میں مزید کوئی اضافہ ممکن نہیں۔ایسے مسافر جو کنفرم نہیں ہیں وہ ائرپورٹ تشریف لانے کی زحمت نہ کریں کیوں کہ ہم عین وقت پر کوئی تبدیلی نہیں کرسکیں گے۔
ای میل میں یہ بھی کہا گیا پاکستان میں امریکی مشن باقی رہ جانے والے امریکی شہریوں کی واپسی کے دیگر امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube