Monday, March 8, 2021  | 23 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان میں اضلاع کی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کمیٹیاں قائم

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 11 months ago
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 11 months ago

فوٹو: آن لائن

بلوچستان حکومت نے اضلاع کی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کمیٹیاں قائم کر دیں جبکہ کوئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

کیمٹی کے سربراہ ڈپٹی کمشنر، زراعت، لائیو اسٹاک اور محنت و افرادی قوت کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی مستحق افراد کی نشاندہی اور خوراک تقسیم کرے گی۔

کوئٹہ میں غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مستحق افراد میں خوراک تقسیم کی گئی۔ افراتفری سے بچنے کےلیے سیکیورٹی ایف سی نے فراہم کی تھی۔

دوسری جانب پاک ایران سرحد 38 ویں اور پاک افغان سرحد 30 ویں روز بھی بند ہے جبکہ صوبے بھر میں 8 ویں روز بھی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے 20 دکانیں سیل اور 19 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 28 گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube