ہوم   > پاکستان

سابق ڈی آئی جی کوئٹہ کی خدمات بلوچستان حکومت کےحوالے

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: آئی این پی

وفاقی حکومت نے سابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 21 گریڈ میں ترقی پانے والے پولیس آفیسر اور سابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کی خدمات بدستور بلوچستان حکومت کے پاس رہیں گی۔

وفاقی حکومت نے 25 مارچ کو عبدالرزاق چیمہ کو 21 ویں گریڈ میں ترقی دیتے ہوئے ان کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کی تھیں۔

بلوچستان پولیس میں اس وقت ایڈیشنل آئی جی کی پوسٹ خالی ہے اور ممکنہ طور پر عبدالرزاق چیمہ کو ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان بنائے جانے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube