ہوم   > پاکستان

منگل اور بدھ کےدوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کا موسم خشک رہیگا

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے دوران ملک بھر میں تیز بارش کی پیش گوئی کردی۔

ترجمان میٹ آفس کے مطابق منگل اور بدھ کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش ہوگی۔ اس دوران اسلام آباد ، خطہ پوٹھوار، دیر، کوہستان، شانگلہ، بونیر، سوات، چترال، مالاکنڈ اور کشمیر میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور ژالہ باری کے باعث گندم کی فصل کو جزوی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

قبل ازیں پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب میں موجود ہے جس کی وجہ سے لاہور شہر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کراچی کا موسم

دوسری جانب شہر قائد کا موسم خشک رہا اور درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد رہا۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیارت 50 ، لورالائی 32، ژوب ، 21 ، کوئٹہ 16 ، مسلم باغ 14 ،پشین 11،سبی 10 ، قلات 9 مستونگ 5، بارکھان ،پنجگور 3، تربت چمن اور نوکنڈی میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے مختلف مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube