ہوم   > پاکستان

امتیاز سپر مارکیٹ کی تیسری برانچ بھی سیل

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میں ضلع شرقی کی انتظامیہ نے سماجی فاصلہ کی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرانے کے باعث گلشن اقبال میں واقع امتیاز سپر اسٹور کی برانچ سیل کردی ہے۔ اس سے پہلے بھی شہر کے دیگر علاقوں میں دو برانچز سیل ہوچکی ہیں۔

پیر کو اسسٹنٹ کمشنر احمد علی گوپانگ کی نگرانی میں حکام نے پولیس کے ہمراہ گلشن اقبال کے علاقہ موتی محل میں واقع امتیاز سپر اسٹور کی برانچ کا ہنگامی دورہ کیا۔ جہاں دیکھنے میں آیا کہ سپر اسٹور انتظامیہ نے سندھ حکومت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا۔ 

سندھ حکومت نے سپراسٹورز اور مارٹس کو ایک خصوصی ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹور میں سماجی فاصلہ سمیت سنیٹائزیشن کے انتظامات کیے جائیں۔ 

احمد علی گوپانگ نے کہا ہے وہاں پہنچ کر دیکھا تو لوگوں کا ہجوم لگا ہوا تھا اور کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ امتیاز سپر اسٹور کی انتظامیہ کو پہلے بھی کئی مرتبہ خبردار کرچکے تھے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ طریقہ کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

اے ایس پی گلشن اقبال محمد معروف نے کہا کہ اسٹور کے باہر اور اندر یکساں رش تھا اور لوگوں کے درمیان ایک فٹ کا فاصلہ بھی نہیں تھا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ عرفان میروانی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ امتیاز سپر اسٹور تین دن کے لیے سیل کیا گیا ہے۔ اس دوران اگر اسٹور انتظامیہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہیں تو اسٹور دوبارہ کھولا جاسکتا ہے۔

امتیاز سپر اسٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو دن کے اندر ان کی 3 برانچز سیل ہوچکی ہیں۔ معاملے کے قانونی پہلو پر غور کیا جارہا ہے۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے اتوار کو امتیاز سپر اسٹور کورنگی برانچ کو سیل کردیا تھا جبکہ بہاد آباد پولیس نے بھی اتوار کو عوامی مرکز میں واقع برانچ کو سیل کردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube