ہوم   > پاکستان

کراچی، کرونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کیلئے 5قبرستان

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) نے کرونا وائرس سے انتقال کر جانے والوں کےلیے شہر کے 5 قبرستان مخصوص کر دیے۔

میئر کراچی وسیم اختر کے مطابق ان قبرستانوں میں محمد شاہ قبرستان، سر جانی قبرستان، مواچھ گوٹھ قبرستان، کورنگی نمبر 6 اور اورنگی ٹاؤن گلشنِ ضیاء شامل ہیں۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ لواحقین کو قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی البتہ تدفین کےلیے جنازے کے ساتھ صرف چند قریبی رشتہ دار ہی شامل ہو سکیں گے۔

تدفین کےلیے آنے والی میت کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ لایا جائے گا۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سے گرانٹ ملتے ہی کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن ادا کی جا چکی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے کے ایم سی کے متعلقہ محکمے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر ضروری محکموں فائر بریگیڈ، ریسکیو یونٹ اور سٹی وارڈنز کو بھی فعال رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube