Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی، دودھ کی قیمت میں 20روپے اضافے کا امکان

SAMAA | - Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 30, 2020 | Last Updated: 7 months ago

کراچی میں کرونا وائرس کے باعث لگنے والے لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے بعد دودھ کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔

پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ دودھ کی قیمت میں جو کمی کی گئی وہ محض اللہ کی رضا کےلیے کی گئی لیکن اصل قیمت وہی رہے گی اور لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد تقریبا 20 روپے تک اضافہ ہوگا۔

شاکر عمر گجر کا کہنا تھا کہ ہم لاک ڈاؤن پر سندھ حکومت کےساتھ ہے لیکن یہ کرنے سے پہلے صوبائی حکومت کو ڈیری و پولٹری سیکٹرز کو مدنظر رکھنا چاہیئے تھا تاکہ دودھ کی ترسیل اور فروخت متاثر نہ ہوتی۔

انکا کہنا تھا کہ 10 سے 12 لاکھ لیٹر دودھ مختلف کیفوں میں جاتا تھا جو کہ اب نہیں جا رہا جبکہ دودھ کی دکانوں کے اوقات محدود کرنے کی وجہ سے بھی کھپت میں کمی آئی ہے۔ کرونا کے خوف کی وجہ سے لوگوں نے کھلا دودھ لینے کے بجائے ڈبے کا دودھ جمع کرکے گھر میں رکھ لیا ہے۔

دودھ کی قیمت 200 روپے ہونے تک سے متعلق اپنی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں طلب میں اضافہ اور رسد میں کمی ہوگی جس سے دودھ مہنگا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی سرحدیں بند ہونے سے جانور بھی نہیں آرہا جس سے پیداوار میں اضافہ بھی نہیں ہو رہا جبکہ فارمز کو چارہ نہ ملنے سے 20 لاکھ لیٹر پیداوار کم ہو رہی ہے۔

صدر ڈیری فارمز ایسوسی ایشن نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دودھ تقسیم کرنے کے حوالے سے میڈیسن مارکیٹ اور سیلانی ویلفیئر سمیت دیگر فلاحی اداروں نے ہماری مدد کی ہے تاکہ دودھ ضائع نہ ہو۔ این جی اوز کے ذریعے دودھ پیکنگ میں لوگوں کے گھروں میں ترسیل ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube