ہوم   > پاکستان

عالمی ادارہ صحت نےجعلسازوں سے ہوشیار کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

عالمی ادارہ صحت کے نام پر لوگوں سے فنڈز مانگنے لگے

کرونا وائرس کے خدشات اور خطرات میں بھی جعلسازباز نہ آئے۔ مہلک وبا سے فائدہ اٹھا کر جعلسازی شروع کردی۔عالمی ادارہ صحت کے نام پر لوگوں سے فنڈز مانگنے لگے۔ ڈبلیو ایچ او نے عوام کو فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی۔

کرونا کے ساتھ ساتھ جعلسازی کا وائرس بھی سرگرم ہے۔فراڈیئے عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بن کر عوام سے ان کی حساس معلومات مانگنے لگے ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی عوام کو فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے اعلامیے کے مطابق سائبر فراڈیئے ان کے نمائندے بن کر آن لائن فراڈ کرسکتے ہیں۔ جعلسازوں کا مقصد حساس معلومات تک رسائی اور رقم ہتھیانا ہے۔ جعلسازعالمی ادارہ صحت کے نام پر لوگوں سے فنڈز بھی مانگ رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ ہم نہ تو صارفین سے ای میل پر ان کی اصل دستاویزات مانگتے ہیں نہ نوکری کے لیے کوئی رقم کا تقاضہ کرتے ہیں۔ کانفرنسز کے لیے ہوٹل میں ٹھہرنے کے چارجز بھی ہمارے نام پر کوئی اور ہی مانگ رہا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ نوکری یا لاٹری اور دیگر انعامات سے عالمی ادارہ صحت کا کوئی تعلق نہیں،بغیر تصدیق ڈبلیو ایچ او کے نام کا لنک کھولیں نہ ہی فون کالز ٹیکسٹ میسجز پر اپنی ذاتی معلومات فراہم کریں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube