ہوم   > پاکستان

اضافی مال بردارٹرین چلانےکافیصلہ،مسافرٹرین تاحال بندرہیں گی

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

عمران خان کل روڈ میپ کا اعلان کریں گے

لاک ڈاؤن کے دوران خوراک اور دیگر اشیائے کی ترسیل یقینی بنانے کیلئے حکومت نے ملک میں اضافی مال بردار ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا ہے، غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج  بھی تیار ہے اور وزیراعظم  عمران خان کل روڈ میپ کا اعلان کریں گے۔ مسافر ٹرینیں تاحال بند رہیں گی۔

حکومت نے غریب اور مزدور طبقے کو ریلیف پیکج  پہنچانے کی تیاری کرلی ہے۔ اتوار کوبنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وائرس، لاک ڈاؤن اور خوراک کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کمیٹی کو وائرس سےنمٹنےکیلئےترجیحات سے آگاہ کیا اورحکومتی ریلیف پیکج کے حوالے سے کرونا ٹائیگر فورس کو ٹاسک سونپنےکا فیصلہ کیا۔

اس سلسلے میں ضلعی حکومتیں اور ڈپٹی کمشنرز فوکل پرسن کے طورپر مقرر ہوں گے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ افراد امداد کے حق دار نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں صوبوں کو گندم اوردیگر اجناس کی منتقلی کیلئے اضافی مال بردار ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم مسافر ٹرینیں بدستوربند رہیں گی اور حوالے سے وزیراعظم نے وزیر ریلویزشیخ رشید احمد کو ہدایت کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube