ہوم   > پاکستان

مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کشمیریوں کاقتل عام کررہی ہے،مشعال ملک

SAMAA | - Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 29, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کشمیریوں کو ادویات تک نہیں فراہم کی جارہی ہیں

کشمیری رہنما مشعال ملک نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے کہ جس میں انھوں نے کرونا وائرس کے خلاف لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو سلام پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں مشعال ملک کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے کیا گیا ہے،ایک لاک ڈاؤن مقبوضہ کشمیر میں بھی کیا گیا ہے۔

مشعال ملک نے بتایا کہ بھارتی فوج لاک ڈاؤن میں کھڑکی پر کھڑے ہونے نہیں دے رہی،کشمیری کھانے لینے باہر نکلیں تو انہیں گولیوں سے چھلنی کیا جاتا رہا،تاہم یہاں حکومت تمام میڈیکل سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو ادویات تک نہیں فراہم کی جارہی ہیں،یہاں ادارے آپ کی زندگی بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ وادی میں قابض فوج کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube