Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاک ڈاؤن کے باعث اغواکار مغوی بچہ چھوڑ کر فرار

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 7 months ago

لاڑکانہ سے پانچ دن پہلے اغوا ہونے والا بچہ شکارپور پولیس نے بازیاب کرکے لاڑکانہ پولیس کے حوالے کردیا۔

کرونا وائرس کے باعث پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن ہے۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیک پوسٹ قائم کیے ہیں جس کے باعث جرائم کی شرح میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔

لاڑکانہ میں اغواکاروں نے 5 دن پہلے سات سالہ مصدق بھٹو کا اغوا کیا اور آج اسے شکارپور میں لکھدر گھنہ گھر کے قریب کار سے اتارا اور خود فرار ہوگئے۔

بچہ روڈ پر کھڑا رو رہا تھا۔ اس دوران وہاں سے گزرنے والے پولیس اہلکاروں نے اسے اٹھاکر تھانے پہچایا جہاں بچے نے پولیس کو بتایا مجھے میرے بھائی کے سالوں نے موٹرساٸیکل پر اٹھایا اور پانچ دن کہیں چھاپا کر رکھا تھا۔ آج گاڑی سے اتار کر خود چلے گئے۔

پولیس کے مطابق لاک ڈاؤن کی سیکورٹی سخت ہونے کی وجہ سے ملزمان بچے کو دوسری جگہ منتقل نہ کرسکے۔

سات سالہ مصدق بھٹو لاڑکانہ کے سرور کالونی کا رہاٸشی ہے۔ والدین نے لاڑکانہ کے تھانہ علی گوہر میں رپورٹ درج کررکھی تھی۔ بچے کو متعلقہ تھانہ کے اہلکار آفتاب ابڑو کے حوالے کردیا گیا، جس کو کل لاڑکانہ سیشن کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ کیس کی مزید تفتیش لاڑکانہ پولیس کرے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube