ہوم   > پاکستان

کے الیکٹرک کاصارفین کو اپریل کے ایوریج بل بھیجنے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچے کے شہریوں کو اپریل کے بجلی کے ایوریج بل بھیجے جائیں گے۔ کراچی الیکٹرک نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر گھروں پر جا کر میٹرز ریڈنگ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے نمائندے نے اس بات کی تصدیق کردی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے موجودہ صورتحال میں اپنے عملے کو کسی بھی کھلے مقام پر نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے کراچی میں کرونا وائرس کے پیش نظر میٹر ریڈنگ کیلئے جسمانی عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، انتظامیہ نے صارفین کو بجلی کے اوسط استعمال کی بنیاد پر ایوریج بل بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوسط نظام کس طرح کام کرتا ہے؟

کے الیکٹرک کے نمائندے کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بل بھیجنے کیلئے 3 طریقوں کا استعمال کرے گی۔

۔1۔ کے الیکٹرک گزشتہ 12 ماہ کے بجلی کے بلوں کی ریڈنگ کا جائزہ لے گی اور اپریل کیلئے ایک اوسط بل بنائے گی۔

۔2۔ کے الیکٹرک گزشتہ سال کے اس مہینے کی میٹر ریڈنگ لے کر اس کے مطابق اوسط بل بھیجے گی۔

۔3۔ کے الیکٹرک گزشتہ ماہ (مارچ) کی میٹرنگ ریڈنگ کو استعمال کرتے ہوئے اپریل کیلئے اوسط بل بنائے گی۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل کے زیادہ تر بل دوسرے طریقے کے مطابق بنا کر بھیجے جائیں گے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کے الیکٹرک پچھلے ماہ کے بل 20 تک تقسیم کرچکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
CORONAVIRUS, COVID-19, PAKISTAN, IRAN, CHINA, US, ITALY, FRANCE, SPAIN, HEALTH, WHO, PM, IMRAN KHAN, PUNJAB, CM, USMAN BUZDAR, BALOCHISTAN, ADDITIONAL DIRECTOR MSD, QUETTA, LIAQUAT SHAHWANI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube