ہوم   > پاکستان

ملک میں بلا تعطل ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بلا تعطل ٹیلی کام سروسز کی فراہمی  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت آئی ٹی نے وزارت صحت، قومی رابطہ کمیٹی،وزارت داخلہ اور صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت سیکرٹریز داخلہ کو خط تحریر کیا ہے جس میں کئی علاقوں موبائل فون ری چارج انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی شکایات کا نوٹس لیا گیا ہے۔

خط میں تحریر ہے کہ ملک بھر میں عوام کو بلا رکاوٹ ٹیلی کام سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی  سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر بھی متاثر ہوئے ہیں اوراہم سرکاری اور دیگر ادارے آن لائن کام کر رہے ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری اورقانون نافذ کرنے والےادارے  ایمرجنسی ریلیف ورکرز،میڈیکل اسٹاف کو بلا تعطل سروس فراہم کی جائے تاکہ عوام وبا کے دوران اپنے عزیز واقارب سے رابطے میں رہ سکیں۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ وبائی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور طبی عملے کا رابطہ ناگزیر ہے،آپس میں روابط اوراہم امورچلانے کیلئے ضروری ٹیلی کام سروسز مہیا کی جائیں اور موبائل ری چارج کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube