ہوم   > پاکستان

شاہ محمود قریشی کا برطانوی ہم منصب کو فون

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرکے عالمی وبا پر تبادلہ خیال اور برطانیہ میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی نے وبا سے برطانیہ میں ہونے والے جانی نقصان پراظہار افسوس کیا اور شہزادہ چارلس سمیت وزیراعظم بورس جانسن اور وزیر صحت کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مشکل اور دکھ کی گھڑی میں برطانوی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم برطانوی شہریوں کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے جلد وطن واپسی کے لیے تعاون کا یقین بھی دلایا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس موقع پر عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube