ہوم   > پاکستان

راولپنڈی:ڈھوک کشمیریاں،ڈھوک پراچہ مکمل سیل،سیکیورٹی اہلکارتعینات

SAMAA | - Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 28, 2020 | Last Updated: 2 months ago
]video controls src=”https://www.samaa.tv/urdu/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/whatsapp-1-2.mp4″[]/video[

راول پنڈی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں، ڈھوک پراچہ اور گرد و نواح کے علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرکے پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

ایس پی راول کے مطابق علاقہ مکینوں کو شناختی کارڈ دکھانے کے بعد علاقے میں جانے کی اجازت ہوگی، وباء پھیلنے کے پیش نظر ان علاقوں میں سختی کی گئی ہے۔

پولیس اور رینجرز کے جوان داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات کردیئے گئے ہیں۔ سی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ علاقے میں کرونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد ان علاقوں کو بند کیا گیا۔

ایس پی راول رائے مظہر کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے علاقوں کو مکمل سیل کردیا ہے۔ غیر علاقہ مکین کو آنے جانے کی قطعی اجازت نہیں۔

متعلقہ علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے اقدام کیے گیے ہیں۔ ان علاقوں کو امد و رفت کے لیے بند کرنے کا مقصد عوام کی بھلائی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube