ہوم   > پاکستان

پنجاب حکومت کاصوبےمیں دکانیں رات 8 بجےبندکرنےکاحکم

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

 

فوٹو : آن لائن

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں گروسری اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کل سے فيصلے پرعمل ہوگا۔

جمعہ کو وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیولنک اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال، روک تھام کے اقدامات اور مریضوں کےعلاج معالجے کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس ميں ہونے والے فيصلے کے مطابق گروسری اسٹورز اور کریانہ دکانیں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

وزيراعلیٰ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وزيراعظم کی ہدايت پر گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل وحرکت کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے جبکہ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہائی غریب افراد کے لئے معاشی پیکج تیار کررہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube