ہوم   > پاکستان

پاک ایران بارڈر34روزسے بند،صوبےبھرپرلاک ڈاؤن برقرار

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس کے پیش نظر پاک ایران بارڈر 34 ویں روز بھی بند ہے۔

پاک افغان سرحد چمن سے بھی ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند ہے اور نقل و حمل معطل ہے۔صوبے بھر میں لاک ڈاؤن چوتھے روز بھی برقرار ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق کرونا وائرس کے سبب نماز جمعہ کے اجتماعات بھی محدود کردئیے گئے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ مہلک وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے 78 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان حکومت نے اشیاء خوردونوش کی قلت روکنے کے لئے بین الاضلاع ٹرانسپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان نے بتایا ہے کہ صوبےمیں کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 131 ہوگئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube