ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کاملک کےنوجوانوں پرمبنی فورس بنانے اورریلیف فنڈ کا اعلان

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بیروزگار افراد کی مدد کی جائے گی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرونا کی جنگ قوم متحد ہوکر جیتے گی،کرونا کے حوالے سے صوبوں کے مختلف ردِعمل آئے،پاکستان میں پہلے ایسی چیز کبھی نہیں ہوئی،ایسا تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت کو کچھ سمجھ نہیں آرہی، مکمل لاک ڈاؤن کی صورت میں غریب طبقے کی صورتحال پر فکر تھی۔

جمعہ کے شام اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ بات کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نےبتایا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو مکمل آزاد چھوڑ دیا ہے،کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی اورایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے کی اجازت ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیکٹریز اور انرجی سیکٹر کو کام کرنے دیا جائے گا، ایسا طریقہ کار طے کررہے ہیں کہ ساتھ کام کرنے کے دوران وائرس کے پھیلاؤ پر بھی قابو پایا جاسکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ممالک کی طرح کرونا نہیں پھیلا،ہماری کوشش ہے کہ آگے کے لیے تیاری کریں،آگے کی صورتحال کے لیے طریقہ کار طے کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین نے لاک ڈاؤن میں لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچایا، پاکستان میں لاک ڈاؤن میں گھروں پر کھانا پہنچانا مشکل ہے،اس لئے ملک میں نوجوانوں کی فورس بنارہے ہیں۔

عمران خان نے واضح کیا کہ 31 مارچ سے ملک کے نوجوانوں پر مشتمل فورس بنائی جائے گی،کرونا ریلف ٹائیگرز نامی فورس ملک کی طاقت ہوگی، اس نوجوان فورس کے ذریعے لوگوں کے گھروں میں کھانا پہنچائیں گے اور اس کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ وائرس سے متاثرہونے والوں کے لیے کرونا ریلف فنڈ ہوگا،اس فنڈ کا کام صرف یہ ہوگا کہ بیروزگار افراد کی مدد کی جائے گی، احساس پروگرام کے ذریعے بھی ان افراد کی مدد کی جائے گی۔

عمران خان نے یہ بھی بتایا کہ پوری دنیا میں برآمدات میں کمی آرہی ہے، پاکستان کے روپیہ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک میں اکاؤنٹ کھولیں گے، جہاں بیرون ملک پاکستان رقم بھجواسکیں گے،پاکستان کے ذرائع مبادلہ میں اضافے کے لیے اس اکاؤنٹ میں بیرون ملک سے پاکستانی رقم بھجواسکیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube