Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مشرف پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی کی ضمانت

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 6 months ago

لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان اور مشرف پر تنقید کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کی ضمانت منظور کرلی۔

جمعہ 27 مارچ کو جسٹس مجاہد مستقیم نے صحافی اظہار الحق کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار صحافی اظہار الحق کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔

صحافی اظہار الحق کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ بادی النظر میں بغاوت کا الزام بنتا ہی نہیں تها۔ بغاوت پر اکسانے کی دفعہ 505 لگانے کیلئے مجاز اتهارٹی کی مظوری اور ضابطہ فوجداری کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

میاں داؤڈ ایڈووکیٹ کا دلائل میں کہنا تھا کہ ہمارا کیس بهی یہی ہے کہ حکومت اور مشرف پر تنقید بغاوت کے زمرے میں نہیں آتی۔ دسمبر میں پرویز مشرف کو سزا ہوئی اور حکومت مشرف کے دفاع میں آگئی جبکہ ان دنوں میں پرویز مشرف اور حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں کو دهمکیاں دی جا رہی تهیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ صرف میڈیا کو خوفزدہ کرنے کیلئے صحافی پر جنوری میں جهوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔ تین ماہ گزر گئے لیکن ایف آئی اے صحافی کے موبائل اور کمپیوٹر کا فرانزک نہیں کرا سکا۔ قانون کہتا ہے کہ تفتیش اور چالان نامکمل ہو تو ملزم ضمانت کا حقدار ہے۔

وکیل ایف آئی اے کا جواب میں کہنا تھا کہ ملزم سے ابهی بہت تفتیش کرنا باقی ہے اس لیے ضمانت کا حقدار نہیں۔ عدالت نے کہا کہ صحافی کو قید میں رکهنا ہے تو تفتیش اور چالان میں کوئی پیشرفت تو بتائیں، کارکردگی آپ کی زیرو ہے اور ضمانت کی درخواستوں کی مخالفت کرتے پهرتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube