ہوم   > پاکستان

کوئٹہ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی، 71افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 65 دکانوں کو سیل جبکہ 71 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر کوئٹہ میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت شہر کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔

گزشتہ روز خلاف ورزی پر 65 دکانوں کو سیل اور 71 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ لاک ڈؤان کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد دکانوں کو سیل کر دیا اور 300 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی کا کہنا ہے کہ شہری دفعہ 144 کی خلاف کرنے سے گریز کریں، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube