ہوم   > پاکستان

لاہور:آٹےکی قيمت ميں فی کلو5 سے10روپےاضافہ

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

شہری پریشان

لاہور کی اکثر آٹا چکيوں پر گندم کی دستيابی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ہے جس سے آٹے کے بحران کا خطرہ پيدا ہوگيا ہے۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ گندم کی عدم فراہمی کی وجہ سے قلت ہو رہی ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے سبب سپلائی متاثر ہونے سے چکيوں پر گندم ناياب ہوگئی جس کے باعث اب شہر کی اکثر چکیوں پر آٹا نہیں مل رہا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ حکومت کوبنیادی ضروریات کی ہر وقت فراہمی کے ليئے سپلائی چين کو بحال رکھنے کےانتظامات کرنے چاہیيں تاکہ عوام اس مشکل گھڑی میں مزيد مشکلات کا شکار نہ ہوں۔

گندم کی کمی کے باعث آٹے کی قيمت ميں فی کلو 5 سے 10 روپے اضافہ ہوگيا ہے جبکہ گندم کی قیمت فی من 2200 سے بھی اوپر جا رہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube