ہوم   > پاکستان

ن لیگ نےڈاکٹرزکیلئےحفاظتی لباس اورماسک فراہم کردیا

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

شہبازشریف نے حفاظتی سامان گرینڈ ہیلتھ الائنس کے حوالے کیا

مسلم لیگ نواز نے ڈاکٹرز کیلئے 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک کی پہلی کھیپ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے حوالے کردی۔

پاکستاک مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر ڈاکٹرز کیلئے حفاظتی سامان کی پہلی کھیپ پارٹی رہنماؤں کے ذریعے 5 ہزار حفاظتی لباس اور 5 ہزار ماسک گریڈ ہیلتھ الائنس کے حوالے کردی۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو یہ سامان فراہم کیا جائے، دوسروں کی جان بچانے والوں کی اپنی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ہم سب بالخصوص حکومت کا فرض ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کیلئے لڑنے والے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں کی حفاظت کیلئے دیگر سامان بھی فراہم کریں گے۔

پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 70 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 405 تک پہنچ گئی جبکہ ایک اور مریض لاہور میں انتقال کرگیا، جس کے بعد پنجاب میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، لاہور میں 2 اور راولپنڈی میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

شہباز شریف نے سامان سائرہ افضل تارڑ، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر اور عطاء اللہ تارڑ کے حوالے کیا، جو گرینڈ ہیلتھ الائنس کے سپرد کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر نے منتخب نمائندوں کو فلاحی اور امدادی کاموں کیلئے عوامی رضا کار مہم تیز کرنے اور بلدیاتی نمائندوں کو کرونا کیخلاف عوامی رضا کار بننے کی ہدایت کی۔

پاکستان میں کرونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1197 تک پہنچ گئی، 30 کے قریب مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں مہلک مرض سے مرنیوالوں کی تعداد 22 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی، متاثرہ مریض 5 لاکھ 3 ہزار سے بڑھ گئی، آج بھی ایک ہزار مریض دم توڑ گئے جبکہ 32 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube