ہوم   > پاکستان

مردان: کروناوائرس کے باعث جاں بحق شخص کے دوساتھی صحتیاب

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کرونا وائرس کے باعث ہلاک سعادت خان کے ساتھی صحتیاب ہوگئے ہیں جنہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل کمپلیکس اسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد دونوں کو اسپتال سے فارغ کیا۔ صحت یاب دونوں مریضوں کا تعلق گاؤں منگاہ سے ہے اور یہ دونوں افراد کورونا سے جاں بحق ہونے والے شخص سعادت خان کے ہمراہ عمرہ کرکے آئے تھے۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان دونوں افراد میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی۔ ان کو آئسولیٹ کرکے رکھا گیا۔ اب وہ صحتیاب ہوگئے ہیں مگر یونین کونسل منگاہ میں وائرس کی موجودگی کے پیش نظر ان دونوں افراد کو کہیں اور قیام کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

یونین کونسل منگا کو صوبائی حکومت نے سیل کرکے لوگوں کی آمد و رفت بند کردی ہے۔ گزشتہ روز یہاں 39 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube