ہوم   > پاکستان

شہباز شریف نے وفاقی حکومت کو پلان بناکر دے دیا

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے لاک ڈاون کے دوران خوراک اور ادویات کی فراہمی کا پلان بناکر دے دیا جس میں عوام کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز، ڈاک خانے، این ایل سی کے عملے اور گاڑیوں کو بروئے کار لانے کی تجویز دی گئی ہے۔

شہبازشریف کی جانب سے دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ موجود صورتحال میں شہری ٹیلی فون اور موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے گھروں سے آرڈر لکھوائیں۔ اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کی ترسیل کے لئے ریلوے فریٹ استعمال کیا جائے۔ بیت المال، بے نظیرانکم سپورٹ اور دیگر سبسڈیز کوجمع کرکے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کی جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرنٹ لائن سولجرز کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔ خدمات انجام دینے والی افواج اور عملے کو حفاظتی لباس اور دیگر ضروری سامان دیا جائے۔ اس عمل میں کارپوریٹ سیکٹر مدد کرسکتا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت لاک ڈاون کے فیصلے میں تاخیر کی غلطی نہ کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube