ہوم   > پاکستان

ملک بھرمیں تبلیغی مراکزپرتمام سرگرمیاں فوری ختم کرنےکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

کرونا کے خدشے کے پیش نظر رائیونڈ تبلیغی مرکز سمیت ملک بھرمیں تبلیغی مراکز پر تمام تبلیغی سرگرمیاں فوری ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ مرکزی شوری نے تمام تبلیغی جماعتوں کو تبلیغ وترویج سے بھی روک دیا ہے۔

تبلیغی مرکز سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے پیشِ نظر رائیونڈ تبلیغی مرجزاجتماع وقتی طور پرملتوی کردیا گیا ہے۔ حکومت سے مشاورت کے بعد تبلیغی اجتماع کی مرکزی شوریٰ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تبلیغی جماعتیں جہاں ہیں، وہیں رہیں گی۔ جماعتیں گشت، بیان اور مجمع جمع نہیں کریں گی۔

مرکزی شوریٰ کے مطابق اگر کسی ادارے کو اس بارے اشکال ہو تو اپنے افسران بالا سے اشکال کرلیں۔ تمام تبلیغی جماعتیں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گی۔ مرکزی شوری بےتبلیغی جماعت کی اپنے کارکنان، مستورات، بچوں، بڑوں کو اللہ کے حضور توبہ و استغفار کرنے کی تلقین گئی ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ رائیونڈ مزکز میں تبلیغی سرگرمیاں روکی گئی ہیں۔ تبلیغ کیلئے آئے شرکا کو گھروں میں واپس جانے یا قریبی مساجد میں قیام کی ہدایت کی گئی ہے، مرکز میں اب کوئی نہیں رہ سکتا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube