ہوم   > پاکستان

احسن اقبال کیخلاف ریفرنس،نیب کومزید1 ماہ کی مہلت مل گئی

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 1 week ago

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں نیب کو مسلم لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت مل گئی۔

جمعرات کو قومی احتساب بیورو کو سابق وزیرداخلہ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے مہلت ختم ہونے پرآج احتساب عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔

کرونا وائرس کے خطرے کے تحت حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے احسن اقبال خود پیش نہیں ہوئے ۔ جج محمد بشیر نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کیلئے مزید ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

لیگی رہنما پر اسپورٹس سٹی منصوبے میں اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے احسن اقبال کو ضمانت پر رہا کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube