Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کامعمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کورہا کرنیکا حکم

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وزیراعلیٰ سندھ نے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کرنیکا حکم دیدیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جرمانہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والے قیدیوں کا جرمانہ حکومت دیگی، آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کے کوائف اکٹھے کرنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 1088 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مشتبہ مریض سندھ سمیت چاروں صوبوں میں قائم آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز میں مقیم ہیں، سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 400 سے زائد ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو رہا کردیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی جیل خانہ جات کو قیدیوں کے جرم، صحت و دیگر معلومات اکٹھی کرکے فہرست بنانے کا حکم دیدیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی جیلوں میں 16 ہزار قیدی ہیں، چاہتا ہوں کہ ان کی تعداد کم ہو، معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو ریلیف دیا جائے، جرمانہ ادا کرنے کی سکت نہ رکھنے والوں کا جرمانہ حکومت ادا کرے گی۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کہ جیلوں میں قیدیوں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر رکھا جائے اور صحت کی بہتر سہولات فراہم کی جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube