Friday, July 10, 2020  | 18 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب ایک لاکھ ماسک بھجوانے پر سندھ کے مشکور

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 4 months ago

عثمان بزدار نے چین سے آنیوالے این 95 ماسک میں سے ایک لاکھ پنجاب کو دینے پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے چین کی جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ روز 5 لاکھ این 95 ماسک سندھ حکومت کو موصول ہوئے تھے، مراد علی شاہ نے 2 لاکھ ماسک اپنے پاس رکھنے اور ایک ایک لاکھ ماسک دیگر تینوں صوبوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک لاکھ ماسک فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے ان کا شکریہ ادا کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، اتحاد اور عزم اس مہلک مرض کو شکست دیگا۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 1088 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مشتبہ مریض آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز میں مقیم ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube