ہوم   > پاکستان

سعودی عرب نے پاکستان کوحج معاہدے کرنے سے روک دیا

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

وائرس کی سمت کا تعین ہونے تک کوئی معاہدہ نہ کیا جائے

سعودی عرب نے پاکستان کو حج معاہدے کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزیر حج ڈاکٹر صالح بن طاہر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی سمت کا تعین ہونے تک کوئی معاہدہ نہ کیا جائے، سعودی حکومت کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کا جائزہ لے رہی ہے۔

ڈاکٹر صالح بن طاہر نے مزید کہا کہ حج انتظامات کے حوالے سے جو بھی پیشرفت ہوئی اس سے آگاہ کرینگے۔سعودی وزیر حج نے یہ ہدایات بذریعہ خصوصی مراسلہ جاری کی ہیں۔

حج کے سیزن سے قبل رجب میں مختلف حکومتیں سعودی آپریٹرز کے ساتھ معاہدے کرنا شروع کرتی ہیں۔ ان میں رہائش سمیت دیگر معاملات شامل ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کوعازمین کی صحت اور جان کی پروا ہے، مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پیش رفت اور ترمیم سے سعودی عرب کی حکومت بروقت آگاہ کرے گی۔ واضح رہے کہ اس سال حج بیت اللہ اگست کے ابتدائی تاریخوں میں متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube