ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 116 افراد گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

اسلام آباد میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ ہے، جس کی خلاف ورزی پر پولیس نے 116 افراد کو گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کرلئے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 1088 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مشتبہ مریض سندھ سمیت چاروں صوبوں میں قائم آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز میں مقیم ہیں، اسلام آباد میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری اور عوامی مقامات پر جمع ہونے پر پابندی عائد ہے، گرفتار شہریوں کیخلاف دفعہ 144 اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر مقدمات درج کئے گئے۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں میڈیکل اسٹورز، اشیائے ضروریہ کی دکانوں کے علاوہ تمام ریسٹورانٹ، کیفے اور دکانیں کھولنے پر پابندی عائد ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube