ہوم   > پاکستان

اسلام آباد: وزیراعظم نےانفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر کاسنگ بنیاد رکھ دیا

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: عمران خان/فیس بک

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں آئسولیشن اسپتال اور متعدی امراض کے علاج کا سینٹر (انفیکشیئس ٹریٹمنٹ سینٹر) کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اسپتال کی تعمیر ایف ڈبلیو او (فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن) کرے گا۔

کرونا وائرس دنیا کے تقریباً 200 ممالک میں پھیل چکا ہے، چین کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنیوالے مہلک مرض سے اب تک 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، تقریباً 5 لاکھ افراد متاثر ہیں، ایک لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم 15 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے جمعرات (26 مارچ) کو اسلام آباد میں 50 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا۔ جو کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کیلئے بنایا جا رہا ہے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے اب تک 8 افراد جاں بحق اور 1088 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں مشتبہ مریض آئسولیشن اور قرنطینہ سینٹرز میں مقیم ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کو آئسولیشن سینٹر کے دیگر حصوں کا بھی دورہ کرایا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے وزیراعظم کو دورے کے موقع پر موجودہ صورتحال اور انتظامات سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube