ہوم   > پاکستان

کروناپھیلاتوہیلتھ سسٹم برداشت نہیں کرپائےگا،ڈاکٹرباری

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 weeks ago

دوہفتوں میں 3 اسپتال تیارکررہے ہیں

انڈس اسپتال کے سربراہ ڈاکٹرعبدالباری کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں کے دوران 3 اسپتال تيارکرنے جارہے ہيں، کرونا پھيلا تو ملک کا ہيلتھ سسٹم برداشت نہيں کرپائے گا۔

سماء کے پروگرام ’’نیا دن ‘‘ میں شریک ڈاکٹرعبدالباری نےواضح کیا کہ نرسز اور ڈاکٹرز دن رات خدمات سرانجام دے رہے ہیں، فی الحال حالات قابو میں ہیں اور ہم سب کی کوشش ہے کہ کرونا کو پھیلنے سے روکا جائے کیونکہ اگرایسا ہواتو ہمارا ہیلتھ سسٹم برداشت نہیں کرپائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر ميں450 وينٹی ليٹرزموجود ہيں، ضرورت پڑی تو یہ تعداد بڑھا دی جائے گی۔ اس حوالے سے وینٹی لیٹر چلانے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر باری نے کہا کہ ہر ڈسٹرکٹ ميں يونٹس قائم کيے جارہے ہيں، ہم لاڑکانہ،سکھر،حيدرآباد ميں کرونا سے متاثرہ مريضوں کو رکھنے کے انتظامات کررہے ہيں۔ قرنطينہ مراکز کے قیام کیلئے کيلئے بڑے شادی ہال ديکھ رہے ہيں۔ ہر شہر ميں بڑی جگہ پر قرنطينہ سينٹرز قائم کيے جاسکتے ہيں۔

انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ پڑھے لکھے لوگ بھی حالات کو سمجھ نہيں رہے، کرونا کی يہ وبا انتہائی خطرناک ہے، ہمیں لازمی احتياط برتنا ہوگی کیونکہ بیرون ملک مضبوط ترین ہیلتھ سسٹم بھی جواب دے چکے ہیں ۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube