ہوم   > پاکستان

سندھ میں 2ہزار سے زائد نرسز کو آفر لیٹر جاری

SAMAA | - Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

ایک ہزار ڈاکٹرز بھی بھرتی کیے جا رہے ہیں

کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کےلیے سندھ حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر 2 ہزار 366 نرسز کو آفر لیٹر جاری کر دیے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تمام نرسوں کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا جا رہا ہے کیونکہ ہماری کوشش ہے لوگوں کی مشکلات کو کم کیا جائے۔

مراد علی شاہ کے مطابق ایک ہزار ڈاکٹرز بھی بھرتی کيے جا رہے ہيں جنہیں جلد آفر لیٹر جاری کیے جائیں گے۔

اسکے علاوہ کرونا وائرس کے ٹیسٹ کےلیے لیب ٹیکنیشن کی ضرورت ہے جس کےلیے 500 لیب ٹیکنیشن کو کچھ دنوں میں آفر آرڈر دیں گے۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے صوبہ سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube