ہوم   > پاکستان

باجماعت نمازيں اور نماز جمعہ جاری رہے گی،علمائےکرام

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کرونا وائرس سے متعلق تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے متفقہ اعلامیہ جاری کرديا جس کے تحت باجماعت نمازيں اور نماز جمعہ جاری رہے گی۔

بدھ کو کراچی کے گورنر ہاؤس میں علمائے کرام کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد ميں جمعہ اور باجماعت نمازجاری رہے گی،عوام وضو گھر پر کريں، سنتيں بھی گھر پر ادا کريں۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ بیمار اور50 سال کےاوپر شہری مسجد نہ آئیں،بچوں کو بھی مساجد ميں نہ لائيں، مساجد ميں سينيٹائزر بھی لگائے جائيں۔

متفقہ اعلامیہ سے آگاہ کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اب سے نماز جمعہ کيليے مختصر خطبہ ديا جائے گا اور نماز کی ادائيگی کے بعد نمازی فوراً گھر روانہ ہوجائيں۔

اس موقع پرمفتی اعظم پاکستان مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ کرونا وائرس کا مسئلہ اہمیت اختیار کرگیا ہے لیکن کوئی بھی بیماری اللہ کی مصلحت کے بغیر نہیں لگتی، وبائیں درحقیقت اللہ کی طرف سے آتی ہيں،انفرادی اور اجتماعی غلطیوں کی اللہ سے معافی مانگیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube