Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں: چوری کی وارداتوں میں ملوث 2خواتین گرفتار

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 10 months ago

بنوں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 خواتین کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 20 لاکھ 90ہزار روپے نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

بنوں پولیس کے مطابق آزاد منڈی کی رہائشی 2 خواتین کو چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین چوری کی وارداتیں کرنے والے ایک گروہ کا حصہ ہیں، جن کے قبضے سے 20 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز علاقہ تھانہ منڈان ابو حنیفہ ٹاؤن میریان روڈ سے مدعی عبدالہادی ولد دین محمد نے تھانہ منڈان میں رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے گھر سے تین گداگر خواتین 21 لاکھ 66ہزار روپے چوری کرکے لےگئیں،واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے ڈی ایس پی رورل سرداد خان اور ایس ایچ او تھانہ منڈان عبدالصبور خان کی زیر قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی تھی جس نے فوری کارروائی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube