Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس یہودی سازش نہیں، ہم سے غلطی ہوگئی

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 11 months ago

مولوی کا ویڈیو پیغام

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں کرونا وائرس کو یہودی سازش قرار دینے والے مولویوں نے عوام اور ضلعی انتظامیہ سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے انہیں معلوم نہیں تھا۔ اب پتہ چل گیا ہے کہ یہ ایک خطرناک بیماری ہے۔ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

بنوں کے رہائشی مولوی مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال نے اپنی پشتو نظم میں کرونا وائرس کو مسلمانوں کی مساجد، مدارس اور خانہ کعبہ کو ویران کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں کو اکسایا تھا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کریں اور حکومتی ہدایات ٹھکرا کر معمول کے مطابق ملاقاتیں کریں اور مساجد و مدارس کو آباد کریں۔

یہ نظم بنوں میں سجاد نامی شخص کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ ہوئی اور سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر مقامی لوگوں نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی کہ اس نظم میں عوام کو گمراہ کرکے ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیکر تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گزشتہ روز تینوں ملزمان نے پشتو میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند دن قبل ہم نے کرونا وائرس سے متعلق شاعری کی تھی۔ ہمیں اس کے بارے میں پوری معلومات نہیں تھی۔ آج ہمیں پتہ چلا کہ یہ حقیقت میں ایک بیماری ہے۔ پاکستان سمیت دیگر بہت سارے ممالک میں یہ وبا پھیلی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے جس پر ہم ضلعی انتظامیہ اور عوام سے معافی مانگتے ہیں۔ ہم عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ یہ ہم سب کا فرض ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube