ہوم   > پاکستان

پولیس تحویل میں 113 رکشے جل کر راکھ

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

محنت کش خالی ہاتھ رہ گئے

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایل پی جی کنٹینر سے لگنے والی آگ کے باعث سو سے زائد رکشے بھی جل گئے۔ رکشہ ڈرائیوروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔ اوگرا نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

شاہدرہ میں کنٹینر سے نکلنے والی گیس تیزی سے پھیلی اور جہاں جہاں گیس گئی، ادھر آگ کے شعلے بھڑکنے لگے۔ آگ کی زد میں آ کر چھ ٹرک، دس کاریں اور چھیاسی موٹرسائیکلیں جل گئیں۔ ایک سو تیرہ رکشے بھی لپیٹ میں آئے۔

غریب رکشہ ڈرائیوروں نے حکومت سے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں کے چولہے پہلے ہی ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں۔

متاثرہ ڈرائیوروں کے مطابق جلنے والے رکشے چالان شدہ تھے، جنہیں دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس نے بند کیا تھا۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تکنیکی ٹیم بنا دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube