ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کے رویے پر اپوزیشن کا ویڈیوکانفرنس سے واک آؤٹ

SAMAA | - Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 25, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شہباز شریف برہم

کرونا وائرس سے متعلق پارلیمانی پارٹی کے سربراہان کے ویڈیو اجلاس میں وزیراعظم نے خطاب کے بعد دوسروں کی بات سنے بغیر ویڈیو لنک بند کردیا جس پر بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف نے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ دوسری جانب شاہ محمود قریشی شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے واک آؤٹ سمجھ سے باہر ہے۔ قوم کو اچھا پیغام نہیں گیا۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی رہنماؤں کی ویڈیو کانفرنس جاری تھی۔ اس دوران عمران خان نے اپنی گفتگو ختم کرنے کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی بات سنے بغیر ویڈیو کانفرنس چھوڑ دی جس پر شہباز شریف اور بلاول بھٹو نے احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اتنے اہم معاملے پر سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزیراعظم ہماری بات سننے کو بھی تیارنہیں۔ ہم سیاست کرنے نہیں آئے۔ ایسے رویے پر اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے واک آؤٹ پر شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ شہباز شریف کے واک آؤٹ سے قوم کو اچھا پیغام نہیں گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube